بلوچستان کابینہ نے 3 اتھارٹیز کے قیام کی منظوری دیدی

22 فروری 2017

کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبوں کو وسائل پر حاصل اختیارات کو پوری طرح بروئے کار لایا جائے گا۔ صوبائی کابینہ نے تین اتھارٹیز کے قیام کی منظوری دیدی جن میں بلوچستان سیف سٹی، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی، خضدار، لورالائی میں ہائیکورٹ کے سرکٹ بنچ کے قیام کی منظوری دی گئی کابینہ نے آٹھ مسودہ قوانین کی بھی منظوری دی اور بی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں کی پیشرفت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ صوبائی لاء افسروں کی تعیناتی، محکمہ ایکسائز کے محاصل میں اضافے کی بھی منظوری دیدی گئی خواتین کے حقوق کے تحفظ کے بل 2015ء کی بھی منظوری دی گئی، بلوچستان چائلڈ میرج پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی گئی۔