تحریک طالبان سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوسکتے‘ گورنر کے پی کے نے ذکر پاک افغان مذاکرات سے متعلق کیا: ترجمان

22 فروری 2017

پشاور(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان گورنر خیبر پی کے نے کہا ہے کہ گورنر نے امن کیلئے ہر کسی سے بات کی۔ حکومت نے دہشتگرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان پر پابندی لگا رکھی ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ گورنر نے طالبان سے امن کیلئے گفتگو کا ذکر پاک افغان مذاکرات سے متعلق کیا۔ گورنر نے کہا کبھی نہیں ہوسکتا دہشتگردوں کے سامنے جھک جائیں یا ہتھیار ڈال دیں۔ گورنر خیبر پی کے کا عزم ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...