رینجرز کا لانڈھی میں چھاپہ ‘ایم کیو ایم لندن کے چھپائے گئے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

22 فروری 2017

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) لانڈھی 6 نمبر میں رینجرز نے چھاپہ مار مار کر اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے شرپسند عناصر نے چھپایا تھا۔ کارروائی انٹیلی جنس معلومات پر کی گئی۔ اسلحے میں 6 کلاشنکوف، 2 سیون ایم ایم، ایک 8 ایم ایم رائفل، رپیٹر، 5 تیس بور پستول اور مختلف ہتھیاروں کے 554 راؤنڈ بھی شامل ہیں۔ اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے کیلئے چھپایا گیا تھا۔