لاہور، فیروزوالا میں لاکھوں کے ڈاکے، شہری گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے محروم

22 فروری 2017

لاہور/ فیروزوالہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے باغبانپورہ کے رہائشی امین کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 7لاکھ 90 ہزار روپے مالیت، ماڈل ٹائون اے بلاک کے رہائشی سلیم کے گھر سے3لا کھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، باٹا پور کے علاقہ میں یاسر اور اس کی فیملی سے 5لاکھ روپے مالیت، فیکٹری ایریا میں اظہر اور اس کی فیملی سے3 لاکھ روپے مالیت، شالیمار میں نبیل اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت، سول لائن میں بلا ل کی فیملی سے 2 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، گلشن راوی میں واصف کے دفتر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے، ساند ہ کے علاقہ میں اعجاز سے 75 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں عظیم سے 34 ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں جنید سے 21 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے سبزہ زار کے علاقہ میں شفیق کی دوکان کے تالے توڑ کر چور 5 لا کھ روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے باغبانپورہ میں جاوید، لیاقت آباد میں سے وحید کی گاڑیاں ماڈل ٹائون میں نور، کوٹ لکھپت میں سرور، جوہر ٹائون میں زبیر، پرانی انارکلی میں جمیل، اسلام پورہ میں خالد، شاہدرہ ٹائون میں ذیشان، وحد ت کالونی میں حسن، شیر اکوٹ میں ندیم، ریس کورس میں ناصر، موچی گیٹ میں نوفل، گجر پورہ میں سے عدیل کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ دریں اثناء جی ٹی روڈ پر ڈاکوئوں نے پولیس کی وردیوں میں ملبوس ہو کر کار سوار نذیر احمد کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو غیرملکی کرنسی دیگر سمان لوٹ کر لے گئے۔ شہزاد ٹائون میں ڈاکوئوں نے اقبال احمد سے 50 ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ چوروں نے دکان کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔ نامعلوم افراد عبدالرحمن اور شہزاد احمد کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔