بک شیلف

22 فروری 2017

زیر نظر کتاب میں مصنف سلیم الرحمان نے ان مضامین کو موضوع بحث بنایا ہے جن میں سے نصف مضامین تقریباً پچیس چھبیس برس قبل نہایت عرق ریزی سے لکھے گئے تھے۔ سلیم الرحمان نے مضامین شامل کرتے ہوئے واقعات کی تاریخی ترتیب کا خاص خیال رکھا ہے اور کوشش کی ہے کہ نظم و نثر کی مساوی نمائندگی کے ساتھ ساتھ موضوعات کی خوبصورتی برقرار رہے تاکہ قاری اکتاہٹ کا شکار نہ ہو۔ منصف کی اس کتاب میں قارئین کو آیاتِ فرقانِ حمید‘ سیرت جناب خاتم النبین ﷺ کے سدابہار گلستان کی ایمان و ایقان افروز مہکار سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ اقبالیات کا تذکرہ بھی ملے گا جبکہ علامتی افسانے کی بھول بھلیوں سے آنیوالی خوشبو کا جھونکا بھی قارئین کو تروتازہ کریگا۔ علاوہ ازیں عربی‘ فارسی‘ اردو‘ پنجابی‘ سرائیکی زبانوں کے گلہائے رنگارنگ کی خوشبو نے بھی اس کتاب کو مہکایا ہے جبکہ استاد محمدشریف خاں‘ شہرت یافتہ موسیقار ستارنواز بے عدیل و چتروینا نواز کی انگلیوں کے باج سے نکلنے والی سریلی جھنکار بھی قارئین کے کانوں میں امرت ٹپکائے گی۔ 166 صفحات مشتمل یہ کتاب دیدہ زیب سرروق کے ساتھ ارسلان رضا بک بینک اینڈ لائبریری سپلائرز۔ ثریا پلازہ‘ نیلا گنبد نیوانارکلی لاہور نے شائع کیا ہے جسکی قیمت 450/- روپے ہے۔ فون: 0323-4251011۔ (تبصرہ… سلیم اختر)