فرانسیسی صدارتی امیدوار کا سکارف پہننے سے انکار، لبنانی مفتی اعظم سے ملاقات منسوخ

22 فروری 2017

بیروت / ملتان (نیٹ نیوز) فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ کی صدر اور اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخاب کی امیدوار مارین لی پین اور لبنان کے مفتی اعظم کے درمیان ملاقات سکارف پہننے کے تنازعہ کی وجہ سے منسوخ ہوگئی۔ فرانسیسی صدارتی امیدوار ان دنوں تین روزہ دورے پر لبنان میں موجود ہیں ۔دوسری جانب لبنانی مفتی اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لی پین کو پہلے ہی ان کے ایک ساتھی کے توسط سے بتادیا گیا تھا کہ انہیں مفتی اعظم سے ملاقات کے دوران اسکارف پہننا ہوگا۔ انہوں نے انکار کر دیا۔ بیروت میں میرین لی پین کے اس رویے کے خلاف ایک تنظیم نے چھوٹا سا مظاہرہ بھی کیا۔