سٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ،اختتام پر 85پوائنٹ کی تیزی کے باوجود 2ارب کا خسارہ

22 فروری 2017

کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روزملاجلارحجان دیکھاگیا،انڈیکس ایک بار پھر49ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گیاتاہم مارکیٹ کے سرمائے میں2ارب سے زائد روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سیمنٹ ،توانائی ،اسٹیل ،کیمیکل ،سیمنٹ اور گیس سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 49000اور49100 پوائنٹس کی دو بالائی حد عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض سٹاکٹس میں فروخت کی وجہ سے انڈیکس 49100پوائنٹس کی سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 49ہزار پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔منگل کو کاروبارکے اختتام پرانڈیکس میں85.97پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے انڈیکس48929.12پوائنٹس سے بڑھ کر 49015.09 پوائنٹس پرجاپہنچا سرمائے میں کمی کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 97 کھرب 29 ارب 97 کروڑ 38 لاکھ 82 ہزار 345روپے سے کم ہوکر 97 کھرب 27 ارب 16 کروڑ 57 لاکھ 6 ہزار 903 روپے رہ گیا۔ مارکیٹ میں 34 کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار حصص کے سودے ہوئے اور ٹریڈنگ ویلیو 13 ارب روپے تک محدودرہی۔ مجموعی طور پر 418 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 162 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںاضافہ،238میںکمی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوںمیںاستحکام رہا۔