3 ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب 29 کروڑ کے فنڈز کی منظوری

22 فروری 2017

لاہو ر (کامرس رپورٹر ) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 55 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی کل 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1ارب 29 کروڑ 12 لاکھ28 ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔