لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبات کی تیار کردہ سرامکس کی نمائش شروع
لاہور( لیڈی رپورٹر )لاہور کالج فار وےمن ےونےورسٹی میں طالبات کی تیار کردہ سرامکس کی نمائش شروع ہوگئی۔ انسٹی ٹیوٹ آف وژیول آرٹس اینڈ ڈیزائن میں منعقدہ نمائش کا افتتاح چیئرمین ٹیوٹا عرفان شیخ نے کیا۔ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹررفعت ڈار نے بتایا کہ نمائش ٹیوٹا کے اشتراک سے کی گئی ہے اور دونوں اداروں نے اس فیلڈ میں تعاون کےلئے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کررکھے ہیں۔