پی آئی اے ٹریننگ سنٹر میں بھرتی 14 ائر ہوسٹس کی بنیادی ٹریننگ مکمل

22 فروری 2017

لاہور (خبر نگار) پی آئی اے ٹریننگ سینٹر میں نئی بھرتی ہونے والی 14 ائر ہوسٹسز نے اپنی بنیادی ٹریننگ مکمل کر لی۔ بنیادی تربیتی کورس 12 ہفتوں پر مشتمل تھا جس کے دوران ان کو فلائٹ سروسز کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں تربیت فراہم کی گئی۔ مہمان خصوصی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے تربیت مکمل کرنے والی ائر ہوسٹسز میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے اور انہیں مبارکباد دی۔