جعفر آباد: باراتیوں کی بس نہر میں گرنے سے5 افرادجاں بحق،34 زخمی

22 فروری 2017

جعفر آباد (صباح نیوز)بلوچستان کے علاقے جعفر آباد میں باراتیوں کی بس نہر میںگرنے سے5 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 34 مسافر زخمی ہیں۔ریسکیو ٹیم کے مطابق منگل کی صبح بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں باراتیوں سے بھری بس تیز رفتاری کے باعث نہر میں گر گئی تھی حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 34 زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے حادثے پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا۔ زخمیوں میں سے تین افراد دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئے