قومی اثاثوں کی لوٹ سیل سے ملک کنگال ہو جائیگا‘ سعید غنی

22 فروری 2017

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے نواز شریف کی نجکاری پالیسی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اثاثوں کی لوٹ سیل سے ملک کنگال ہو جائے گا۔ ملککے بڑے ہوائی اڈے سستی روٹی کی طرح نیلام کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی یہ عادت رہی ہے کہ اقتدار میں آکر ملک کو قومی اثاثوں سے محروم کرتی ہے۔ اگر یہی روش جاری رہی تو ریاست کے پاس کوئی اثاثہ باقی نہیں رہے گا۔ یہی کام جنرل مشرف نے بھی کیا اور ایسے بڑے منافع بخش ادارے بھی نیلام کئے جن کے اثاثے نیلامی کی بولی سے سینکڑوں گنازیادہ ہیں مگر قومی احتساب بیورو نے اس قدر میگا کرپشن پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ نیب کی ڈیوٹی صرف ڈاکٹر عاصم حسین پر جھوٹے اور بے بنیاد ریفرنسز کے ذریعے یرغمال کر رکھنے تک محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم حسین کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ ملک کوگیس کی پیداوار میں خودکفیل بنانے کے لئے کام کر رہے تھے۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ قطر سے خریدی جانے والی گیس بھی بہت بڑا مالی اسکینڈل ہے کیونکہ سارا کام بغیر ٹینڈر کے کیا جا رہا ہے۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...