عمران خان نااہلی کیس، لارجر بینچ کی استدعا پر ڈپٹی اٹارنی جنرل معاونت کے لئے طلب

22 فروری 2017

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن میں زیر التواءعمران خان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس کے زائد المیعاد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینےکی متفرق درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو آج معاونت کے لئے طلب کر لیا ہے۔ لارجر بنچ تشکیل دینے سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے دائر متفرق درخواست کی سماعت گزشتہ روز عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے کی۔ اس موقع پر بابر اعوان ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ زائد المیعاد ریفرنس پر کارروائی روکنے کی درخواست کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپیکر نے 5 ستمبر 2016ءکو چیئرمین تحریک انصاف کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جو آئینی طور پر 90 روز میں نمٹایا جانا تھا اس لئے 4 دسمبر کو یہ ریفرنس زائد المیعاد ہو چکا ہے اس لئے الیکشن کمیشن اس پر مزید کارروائی کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ اس پر فاضل چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کر دی ہے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...