نگورنوکارا باخ میں نام نہاد ریفرنڈم کیلئے مبصرین بھجوانے سے متعلق رپورٹ مسترد
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے آذربائجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقہ نگورنو کاراباخ میں نام نہاد ریفرنڈم کیلئے مبصر یں بھیجنے سے متعلق میڈیا رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس تنازعے کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی بھر پور تائید کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کی جانب سے نگورنو کاراباخ میں نام نہاد ریفرنڈم کیلئے مبصر یں بھیجنے سے متعلق میڈیارپورٹ کو مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان تنازعے کے حوالے سے آذربائیجان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔پاکستان کا کہنا ہے کہ آرمینیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے مقبوضہ آذری سرزمین آذربائیجان کے حوالے کرے۔اسکے علاوہ آرمینیا مقبوضہ علاقوں سے اپنی فوج کو واپس بلائے۔پاکستان آذربائیجان کیخلاف آرمینیا کی جارحیت سے متعلق او آئی سی رابطہ گروپ کا رکن ہے۔