وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس‘ معاشی انڈی کیٹرز کا جائزہ

22 فروری 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں معاشی انڈی کیٹرز کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ جی ڈی پی کے تناسب سے سرمایہ کاری اور ٹیکس کا تناسب بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی آئندہ مالی سال میں خسارہ 4 فی صد تک رکھنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی اصلاحات کو جاری رکھا جائے گا۔