’’آپریشن اور دہشت گردی دونوں ملک کیلئے ناسور بن چکے ہیں‘‘

22 فروری 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن اور دہشت گردی دونوں ملک کیلئے ناسور بن چکی ہیں ‘ملک کو پائوں پر کھڑا کر نے کیلئے دونوں ناسور کا مکمل خاتمہ کر نا ہوگا ۔ تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے قومی اداروں کو مضبوط کرنا ہو گا۔ سر براہ میڈیا سیل تحریک انصاف پنجا ب ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانااختر حسین نے کہاہے کہ درباری جتنا مرضی جھوٹ بول لیں وہ قوم کو گمراہ نہیںکرسکتے ۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاہے کہ کہ حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے درباریوں کو صبح وشام جھوٹ بولنے کے سواکوئی کام نہیں آتا، پانامہ کیس وزیراعظم اور ان کے درباریوں کے گلے کی ہڈی ثابت ہوگا۔