دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ ہونا چاہئے: میاں ایوب، بیگم شمیم خان

22 فروری 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے چارسدہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر قیمت پر ملک سے دہشتگردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہونا چاہئے حکومت کو دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے فوری طور پر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا چاہئے دریں اثناء پیپلز پارٹی کی رہنما بیگم شمیم خان نیازی نے چار سدہ بم دھماکے کی مذمت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنی امان میں رکھے۔