تنگی خودکش دھماکوں کے بعد الخدمت فائونڈیشن کی امدادی سرگرمیاں

22 فروری 2017

لاہور (پ ر) الخدمت فائونڈیشن پاکستان کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے تنگی خودکش دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ ہم لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور الخدمت فائونڈیشن مشکل کی ہر گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ تنگی خودکش دھماکوں کے بعد الخدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے فوری امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔