حکمران بھائیوں کے ناقص تجربات نے معیشت کا کباڑہ کر دیا: اشرف بھٹی

22 فروری 2017

لاہور(خبر نگار) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا''ڈنگ ٹپائو''طرز حکمرانی درست نہیں۔ان میں دوراندیشی ،بصیرت، سنجیدگی اورمستقل مزاجی کافقدان ہے۔حکمران بھائیوں کے ناقص تجربات نے معیشت کاکباڑہ کردیا ۔شریف خاندان کوتجارت میں مہارت ہے ،ریاست کانظم ونسق سنبھالنا یاسیاست کرنا ان کے بس کی بات نہیں۔