ق لیگ نے توجہ دلائونوٹس،تحریک انصاف نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی

22 فروری 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے محکمہ صحت کی غفلت کے باعث عرصہ دراز سے خالی یورالوجی پروفیسروں کی آسامیاں پُر نہ ہونے اور پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں9 پروفیسرز تعینات نہ کئے جانے کی وجہ سے سینکڑوں طالبعلموں کی پریشانی پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس جمع کروا دیا۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے مادری زبان کو نصاب میں شامل کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرا دی۔