عوامی اتحاد سے دہشتگردوں کی سازشیں ناکام بنا دیں گے: ڈاکٹر نوشین حامد
لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ عوام اتحادو اتفاق کی قوت سے دہشت گردوں کی سازشیں ناکام بنا دیں گے چار سدہ میں ہونے والے بم دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے خاتمہ کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے دہشت گرد ملک کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔