حکومت کی مجرمانہ غفلت نے دہشت گردوں کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع دیا: حامدرضا

22 فروری 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے تازہ واقعات سے چاروں صوبائی حکومتوں کی نااہلی کا پول کھل گیا ہے۔ حکومت کی مجرمانہ غفلت نے دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونیکا موقع دیا ہے۔ پنجاب میں رینجرز آپریشن کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ پنجاب میں رینجرز آپریشن دکھاوے کا نہیں ہونا چاہیئے۔ افغانستان میں قائم بھارتی قونصل خانے دہشتگردوں کے ٹریننگ کیمپ بنے ہوئے ہیں۔ جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عمل ہوتا تو دہشتگردی کے تازہ واقعات نہ ہوتے ۔