پی ایم اے لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس

22 فروری 2017

لاہور (نیوز رپورٹر) پی ایم اے لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر پی ایم اے لاہور پروفیسر ڈاکٹر اجمل حسن نقوی نے کی۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل فیصلے ہوئے۔ اجلاس میں سیشن 2017-2018ء کیلئے پی ایم اے کی مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی۔ ایک قرارداد کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے مبہم قانون کی موجودہ حالت میں ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا۔