ریجنل بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجری کار مہم اور سیمینار آج ہوگا

22 فروری 2017

لاہور (پ ر) ہفتہ عالمی یوم اسکائوٹس کی تقریبات کے سلسلے میں ریجنل بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شجرکاری مہم اور سیمینار 22 فروری (بدھ وار) صبح 11 بجے سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ آف لوئر مال منعقد ہوگا صدارت صوبائی سیکرٹری پنجاب بوائے اسکائوٹس محمد طارق قریشی کریں گے۔