فوڈ اتھارٹی کی کارروائی جاری‘ ملٹی کیم کارپوریشن سیل‘ متعدد دکانوں کو جرمانے

22 فروری 2017

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب فوٖڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔کوٹ لکھپت پیکو روڈ پرملٹی کیم کارپوریشن کو ناقص صفائی ‘سٹور میں چوہوں کی آمدورفت کی وجہ سے سیل کر دیا۔فتح گڑھ میں مرچی فوڈز کو موقع پرچلی گارلک ساس اور سپائسی ساس کو سربمہر کر دیا اور600کلو ملاوٹ شدہ اشیاء کے تھیلے قبضے میں لے لیے۔کالا خطائی روڈ پر سکس سن فوڈز‘بادامی باغ میں اللہ نبی وارث بیکری کو جرمانہ،شاہدرہ میں المدینہ ہوٹل،مدینہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو بہتری اور فوڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔ فیروز پورروڈ پر گلیکسی شادی ہال ‘ وحدت روڈ پر الوارث فوڈ پوائنٹ اور ماشاء اللہ ملک شاپ اینڈ ریسٹورنٹ کو جرمانہ اورمتعددکو نوٹسز کئے۔