دہشت گردی سازش ہے ‘ملک کو معاشی طورپر ایشین ٹائیگربنا کر دم لیں گے: زبیرطفیل
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک دشمنوں کی جانب سے دہشت گردی کے پے در پے واقعات معاشی ترقی روکنے کی گہری سازش ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بزنس کمیونٹی حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ ہے۔چارسدہ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے صدر زبیرطفیل نے نوائے وقت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔