ملاوٹ والا دودھ پکڑا گیا، 2 افراد گرفتار

22 فروری 2017

فیروزوالہ (نامہ نگار)کوٹ عبدالمالک میں چھاپہ مار کر ملاوٹ والا دودھ بھاری مقدار میں برآمد کر لیا۔ دو افراد فیاض اور افتخار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے دودھ تلف کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔