بس اڈہ کی موجودگی کے باوجود نجی ٹرمینل کی تعمیر پر ڈی پی او قصور سے جواب طلب

22 فروری 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے قصور میں نجی بس ٹرمینل کی تعمیر کے خلاف دائر درخواست پر ڈی پی او قصور سے 28 فروری کو جواب طلب کر لیا۔ مسٹرجسٹس شاہد وحید نے خالد محمود کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ قصور بس ٹرمینل اڈہ سرکاری طور پر کام کر رہا ہے ۔اس کے باوجودنجی ٹرمینل اڈا کی تعمیر کی جا رہی ہے۔نجی ٹرمینل اڈہ کی تعمیر میں حکومتی اہلکاروں نے رشوت لی ہے۔