ٹائون شپ میں قبضہ گروپ کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر متاثرین کا لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج

22 فروری 2017

لاہور(نامہ نگار)ٹاؤن شپ کے علاقہ میں قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر متاثرہ شہریوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملزمان سے جگہ خالی کروانے کے لئے عدالت نے حکم جاری کررکھا ہے مگر اس کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کررہی۔