بازیابی کیس میں بچی چائلڈ اینڈ ویلفیئر پروٹیکشن بیورو بھیجنے کے حکم پر روتی رہی

22 فروری 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ سالہ بچی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کرن کو چائلڈاینڈ ویلفیئر پروٹیکشن بیورو بھجوا دیا۔ درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسکی چھ سالہ بہن کو گوجرانوالہ کے اعجاز نامی شخص نے حبس بے جا میں رکھا ہے۔ پولیس نے بچی بازیاب کرواکرعدالت میں پیش کی تو فاضل عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بچی کو بہن کے ہمراہ نہیں بھیج سکتے تاہم والدین کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد بچی ان کے حوالے کی جائیگی۔بچی نے چائلڈ اینڈ ویلفئیر پروٹیکشن بیورو جانے سے انکار کردیا اور احاطہ عدالت میں روتی رہی۔