بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، نوجوان کی نعش برآمد

22 فروری 2017

لاہور (نامہ نگار) داتا دربار کے علاقہ سے دو روز قبل بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 50 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ امانت نامی شخص پراسرار طور پر بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا۔ جسے میو ہسپتال داخل کرا یا گیا تھا۔ دریں اثناء باغبانپورہ میں 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی نعش ملی۔پولیس کے مطابق متوفی حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے۔شبہ ہے کہ اس کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔