فیروزوالا:ٹرین کی ٹکر سے کار سوار 2 دوست ہلاک ہوگئے

22 فروری 2017

فیروزوالا (نامہ نگار) ہائوسنگ کالونی کے قریب ٹرین کی ٹکر سے کار سوار دو دوست ہلاک ہو گئے۔ حادثہ میں کار تباہ ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ہائوسنگ کالونی کا رہائشی ہوٹل مالک ذوالفقار احمد عرف مرتضیٰ اپنے دوست کے ہمراہ کار پر سوار ہوکر برج والا جا رہے تھے۔ جب ریلوے پھاٹک میرج والا پہنچے تو کوئٹہ ایکسپریس لاہور آرہی تھی جو کار سے ٹکرا گئی۔ ٹرین کار کو گھسیٹتی ہوئی نصف کلومیٹر دور تک گئی جس میںکار سوار دونوں دوست ہلاک ہوگئے۔ ہائوسنگ کالونی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔