;سرتاج عزیز، سیکرٹری پانی و بجلی اور سیکرٹری دفاع کےساتھ ایران پہنچ گئے

22 فروری 2017

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سیکرٹری پانی و بجلی اور سیکرٹری دفاع کے ساتھ سرکاری دورہ پر ایران پہنچ گئے ہیں۔ سرتاج عزیز کی تہران روانگی کے بارے میں دفتر خارجہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا البتہ ایرانی خبررساں اداروں نے سرتاج عزیز کی تہران آمد اور منگل کے روز ان کی ایرانی وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کی تصاویر جاری کی ہیں۔ تہران میں انہوں نے ایرانی وزیر دفاع حسین دیغان کے ساتھ ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے حکام بھی شریک ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سرتاج عزیز تہران میں فلسطین پر چھٹی عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے کے علاوہ دو طرفہ امو بھی نمٹائیں گے۔ سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری پانی و بجلی کی ان کے ساتھ روانگی اور اجلاسوں میں شرکت معنی خیز ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے رواں سال اپریل میں ایران کا دوطرفہ سرکاری دورہ کرنا ہے جبکہ اگلے ماہ ایرانی صدر کی ایکو سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے اسلام آباد آمد بھی متوقع ہے