افغان بھائیوں کو پناہ دی‘ وہ بھی اسی جذبے کا مظاہرہ کریں: ایاز صادق
لاہور (خصوصی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے ”پولیس کمیونٹی اجلاس“ میں این اے 122 کے بعض مکینوں اور بلدیاتی نمائندوں نے ”افغانوں“ کی آڑ میں پٹھانوں کے خلاف پولیس کارروائیوں پر شکوہ کیا۔ اجلاس میں شریک ایس پی سول لائن علی رضا نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ چیئرنگ کراس پر ہونے والی دہشت گردی میں افغانوں کے ملوث ہونے سے تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”پولیس ایپ“ قائم کی جا رہی ہے جس کے بعد ہر بلدیاتی منتخب نمائندہ پولیس سے براہ راست رابطہ کر سکے گا۔ ادھر سردار ایاز صادق نے صدارتی خطاب میں کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کو اس لئے یہاں پناہ دی ہے انہیں بھی چاہئے کہ اسی جذبے کا مظاہرہ کریں۔ اپنے اردگرد مشکوک شخص کو دیکھیں‘ پولیس کو اطلاع دیں۔
خواجہ آصف نےخود ووٹ کےتقدس کو پامال کیا,یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، ...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے ...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ:خواجہ آصف نااہل قرار
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3رکنی لارجر بینچ نے 10 اپریل کو اپنا محفوظ شدہ فیصلہ ...
شمالی کوریا:جوہری تجربے میں استعمال ہونیوالا پہاڑ جزوی طور پر منہدم
شمالی کوریا میں جوہری تجربے کی سائٹ والا پہاڑ جزوی طور پر منہدم ہوگیا۔ یہ ...
کوئی ادارہ اختیار سے تجاوز کریگا تو اسمبلی کردار ادا کرے گی: ایاز صادق
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہر ...
نگراں وزیراعظم کسی کو جتوانے کیلئے مشینری استعمال نہیں کر سکے گا: ایاز ...
لاہور (این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ انتخابی ...
مسیحی برادری آج ایسٹر منائے گی وزیر اعلیٰ پنجاب ، زرداری ‘ایاز صادق ...
لاہور+اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار+این این آئی ) مسیحی برادری آج اتوار ...