وزیرداخلہ کا شہید بی ڈی ایس اہلکار کیلئے میڈل، خاندان کیلئے مالی معاونت کا اعلان

22 فروری 2017

اسلام آباد (خبر نگار خصو صی ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ دنوں کوئٹہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے شہید ہونے والے اہلکار عبدالرزاق کے لئے میڈل اور اس کے خاندان کے لئے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے ایسے سپوت پورے پاکستان کے پولیس اہلکاروں کے لئے باعث فخر اور باعث تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی میڈل یا مالی مراعات کسی کی زندگی کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں مگر مملکت پاکستان پر لازم ہے کہ وہ ایسے بہادر جوانوں کی قربانی کا اعتراف کرے جبکہ ۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چارسدہ کے علاقہ تنگی میں کچہری پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کی کارروائی کو سراہا ہے۔انہوں نے اس واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔