تقرر وتبادلے

22 فروری 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 7 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ قیصر نعیم اعظم کو سیکشن آفیس رآئی اینڈ سی‘ محمد ساجد نفیس بیگ کو سیکشن آفیسر ہائر ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ خالد محمود گیلانی کی خدمات سیکرٹری زراعت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ علی ارشد کو سیکشن آفیسر محکمہ ٹرانسپورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ عزیزالرحمن ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مظفر گڑھ کی خدمات پی ڈی ایم اے کے سپرد کردی گئی ہیں۔ محمد سرور اے سی قائدآباد کو اے سی نور پور تھل کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔ سلمہ سلیمان جن کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کی گئی تھیں کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔