حکومت نئے ہائیڈل پاور ہاﺅسز ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز مختص کرے: خورشید احمد

22 فروری 2017

لاہور(نیوزرپورٹر)ملک میں قومی صنعت و زراعت اور تجارت کی ترقی اور 22 کروڑ عوام کو سستی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے بغیر بجلی کی بنیادی ضروریات پوری کرانے کے لئے حکومت نئے ہائیڈل پاور ہاﺅسوں اور ڈیموں کی تعمیر و ترقی کے لئے مالی وسائل مختص کرے اور قومی اقتصادی خودکفالت کی پالیسی اپنا کر وافرمالی وسائل مہیا کرے۔ اس مقصد کے لئے بجلی کی انتظامیہ کو میٹرریڈروں کی تعداد محکمانہ رولز کے مطابق پوری کرنی چاہیئے اور بجلی کی میٹرریڈنگ ٹھیکیداروں کو دینے کی بجائے بجلی کے کارکنوں سے ہی مکمل کرائی جائے کیونکہ اس سے بجلی کی کارکردگی متاثر ہوگی اور بجلی ریڈنگ کے اخراجات بڑھ جائیں گے۔یہ مطالبات میٹرریڈر ز عملہ کی قومی کانفرنس میں ایک قرار داد کے ذریعے کئے گئے یہ کانفرنس بزرگ مزدور راہنماءخورشیداحمد جنرل سیکرٹری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔