تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا: پرویز ملک

22 فروری 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ لاہور سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا کوئی سیاسی سفارش بھی خاطر میں نہیں لائی جائے گی پارکنگ نظام کو بہتر بنانے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں مادری زبانیں علاقائی ثقافت کی محافظ ہوتی ہیں پانامہ لیکس میں عمران خان کے حصے میں کچھ نہیں آئے گا جلد ہی اس کا فیصلہ آ جائے گا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، چودھری محمد شہباز، سید توصیف شاہ عامر خان احسن شرافت چودھری عبدالمجید چن نمبردار کنول لیاقت سعدیہ تیمور شازیہ خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔