افغان تنازعہ کا حل سیاسی مذاکرات سے ہی نکالنا ہوگا: سرتاج عزیز
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے افغان تنازعہ کے حل کیلئے سب سے زیادہ موزوں سیاسی مذاکرات کے زریعے تصفیے کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔سرتاج عزیز سے منگل کو یہاں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان ٹاڈامیشی یاماموتو نے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں فریقوں نے افغانستان کی صورتحال اوروہاں پائیدار امن و استحکام کیلئے کوششیں تیز کرنیکی ضرورت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔یاماموتو نے مشیر خارجہ کو افغانستان میں امن و استحکام کی غرض سے یو این سیکرٹری جنرل کے وژن اور بامعنی کردار سے آگاہ کیا۔ دونوں فریقوں نے امن عمل کیلئے افغان حکومت اور عوام کی قیادت میں تعمیری اور مسلسل کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا۔