تنگی دھماکے‘ زخمی پولےس اہلکار فضل ربی نے دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع نہےںدےا

22 فروری 2017

پشاور(بیورورپورٹ)ضلع چارسدہ تحصیل تنگی میں دھماکے مےں زخمی ہونے والے غازیپولےس اہلکار فضل ربی نے دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع نہےںدےا۔لےڈی رےڈنگ ہسپتال مےں میڈیاسے بات چےت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چادر اوڑھ کر کچہری مےں داخلے پر پابندی ہے تاہم جب انہوں نے دےکھا کہ چادر اوڑھے ہوئے 2 افراد کچہری کی طرف آرہے تو انہوں نے تےز آواز مےں دونوں کو کہاکہ چادر فوری طور پر ہٹاﺅ، فضل ربی نے بتاےاکہ تےن مرتبہ انہوں نے ےہ بات دہرائی لےکن دہشت گرد مےری پکار پر کان دھرنے کے بجائے آگے کی طرف آرہے تھے جس پر گےٹ پر موجود دےگر پولےس اہلکاروں اور انہوں نے دہشت گردوں پر فائرنگ شروع کی تو اےک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا دےا جس مےں وہ خود بھی زخمی ہوگئے۔دھماکے مےں زخمی ہونے والے ساجد ساکن مندنی اپنے دوسرے ساتھی رضوان اللہ کے ہمراہ شناختی کارڈ بنانے کےلئے تنگی آئے تھے کہ ھماکے کی زد مےں آکر شدےد زخمی ہوگئے۔اسی طرح ممتاز بھی کچہری دھماکے مےں شدےد زخمی ہوگئے جنہےں اےل آر اےچ منتقل کےا گےا ۔