;پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس بے نتیجہ

22 فروری 2017

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کیلئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ اجلاس میں پی ایس ایل فائنل کی سکیورٹی سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ معاملے پر غور کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت آج دوبارہ اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں تجویز دی گئی کہ قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں تین ہزار اہلکار تعینات ہونگے، سی سی ٹی وی کیمروں سے کڑی نگرانی کی جائے گی۔ کھلاڑیوں کی حفاظت ایلیٹ فورس کے اہلکار کرینگے۔ کسی گاڑی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔