راولپنڈی اسلام آباد میں سرچ آپریشن 119 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا

22 فروری 2017

اسلام آ باد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرینڈ سرچ آپریشن کے دوران 119 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ضلع کچہری اےف اےٹ مرکز اور تھانہ ترنول کے علاقے ڈورے گاﺅں مےں پو لیس رینجر ز اور انٹیلیجنس اداروں نے مشترکہ گرےنڈ سرچ آپرےشن کئے 89 مشتبہ افراد حراست مےں لے لئے گئے جن سے بڑے پےمانے پر تفتےش شروع کردی گئی ہے تھا نہ مار گلہ کے علا قہ ایف ایٹ کچہری میں گر ینڈ سر چ آ پر یشن کے دوران 39 مشتبہ افراد حراست مےں لئے گئے جنہےں فوری طور پر تھانے منتقل کردےا گےا جبکہ تھانہ ترنول کے علاقے ڈورے گا ﺅںمیں 300 سے زائد گھروںکی تلاشی لی گئی اس سرچ آپریشن میں دو عو رتو ں سمیت50 مشتبہ افراد کو حر است میں لے لئے گئے جنہےں تفتےش کےلئے تھانے مےں منتقل کردےا گےا۔ دوران سرچ آپرےشن 400 افراد کی چےکنگ جبکہ 300 گھروں کی سرچنگ کی گئی اس دوران 30 بور پستول 22 روند، اےک نائن اےم اےم 156 روہند ، اےک سب مشےن گن 122 روند،پانچ لا کھ 9 ہزار 540 روپے کی نقدی ، اےک کلو200 گرام ہےروئن قبضے مےں لے لئے گئے۔راولپنڈی مےں پولےس نے مختلف علاقوں مےں مشتبہ افراد کی تلاش کےلئے گرےنڈ سرچ آپرےشن کئے 30 مشتبہ افراد حراست مےں لے لئے گئے تھانہ وےسٹرج کے علاقے مےں پولےس نے الحبےب کالونی،کچا سٹاپ اور گردو نواح مےں سرچ آپرےشن کے دوران دس افراد حراست مےں لئے اس دوران 163 گھروں ، 891 افراد ،کرائے کے55 مکانات کی سرچنگ کی جبکہ اےک ملزم سے آدھا کلو چرس بھی برآمد کرلی گئی تھانہ ائرپورٹ کے علاقوں گرےسی لائن اور اس کے ملحقہ اےرےا مےں سرچ آپرےشن کےا گےا اس دوران 413 افراد ، 61 گھروں اور آٹھ کرائے کے مکانوں کی بھی سرچنگ کی گئی تھانہ پےرودھائی کے علاقے مےں سرچ آپرےشن کے دوران 20 مشتبہ افراد حراست مےں لے لئے گئے بس اڈوں مےں بھی مسافروں اور ان کے سامان کی چےکنگ کی گئی پولےس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹےموں نے ہوٹلوں، سرائے اور گاڑےوں مےں بےٹھے افراد کی بھی سرچنگ کی۔