بلوچستان میں امن پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے: لیاقت بلوچ

22 فروری 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری بلوچ سے بلوچستان اور فاٹا کے وفود نے منصورہ میں ملاقات کی اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری ہے سی پیک منصوبہ کی ترقی سے بلوچستان کے عوام کو بلاامتیاز مستفید کیا جائے گوادر کے عوام کا حق ہے کہ روزگار، ہنرمندی پینے کا صاف پانی اور بہتر رہائشی سہولتیں دی جائیں بلوچستان کے عوام کی غالب اکثریت محب دین اور محب وطن ہے لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن دونوں ممالک کے عوام کے جان مال عزت اور ترقی روزگار کیلئے ناگزیر ہے افغانستان کے حکمران جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ اور بھارت کے شکجنے میں نکلیں اور پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں افغانستان کی سر زمین پاکستان ایران چین اور وسطی ایشیاءکے خلاف استعمال کی جا رہی ہے۔