حکومت پنجاب فنون لطیفہ کیلئے کام کرنے والے افراد کو خدمت کارڈ جاری کرے گی
لاہور(کلچرل رپورٹر) حکومت پنجاب فنون لطیفہ سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اس سلسلے میں ان افراد کو خدمت کارڈ جاری کئے جائیں گے جو فنون لطیفہ کی گذشتہ پچیس برسوں سے خدمت کر رہے ہیں، جو مستحق ہے، جنہیں تمغہ امتیاز مل چکا ہے۔ ان اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے الحمرا کمیٹی روم میں ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میںعطا محمد خان ، امجد اسلام امجد ، ایم پی اے کنول، سینئر اداکار فردوس جمال ، شعیب بن عزیز، شاہنواز زیدی، استاد جی گوہر کلام ،چوہدری آصف،شاہد ندیم، صوفیہ بیدار، ڈاکٹر شاہدہ منصور،مسعود اختر، ڈاکٹر صغری صدف، ذوالفقار علی زلفی و دیگر افسران نے شرکت کی