خودکش حملہ آوروں سے ڈر نہیں لگا، عوام کی حفاظت پر خوشی ہے: بہادر پولیس اہلکاروں کی گفتگو

22 فروری 2017

چارسدہ / ملتان (نوائے وقت رپورٹ) چارسدہ ضلع کچہری میں دو خودکش حملہ آوروں کو جہنم واصل کرنے والے بہادر پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہمیں خودکش حملہ آوروں سے ڈر نہیں لگا۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بہادر پولیس اہلکاروں نے کہا کہ دو لڑکوں کو گیٹ کی طرف آتے دیکھا جنہوں نے چادریں اوڑھ رکھی تھیں انہیں آواز دی کہ چادریں اتار کر آئو لیکن بار بار کہنے کے باوجود حملہ آوروں نے چادریں نہیں اتاریں اور اندر داخل ہونے کی کوشش کی جس پر مشتبہ افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے دستی بم پھینکے، مقابلہ 15 منٹ جاری رہا، عوام کی حفاظت کرنے پر خوشی ہے۔