وزیراعظم نواز شریف آج ترکی جائیں گے

22 فروری 2017

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ خصوصی رپورٹر) وزیراعظم محمد نواز شریف آج 3 روزہ دورہ پر ترکی جائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان ترکی کی سٹریٹجک تعاون کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ مختلف وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ساتھ ہو گا۔ دورہ کے دوران وزیراعظم مختلف دوطرفہ علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ترک قیادت کے ساتھ وسیع تر مشاورت اور تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ جمعرات کو انقرہ میں پاک ترک اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔ پاک ترک اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کا قیام 2009ء میں دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سیاسی سطح پر مشاورت کے لئے فریم ورک کے طور پر عمل میں لایا گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ترک صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف 15 جولائی 2016ء کو ترکی میں ناکام بغاوت کے خلاف پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے یکجہتی اور غیر متزلزل حمایت کے عزم کا اظہار کرنے کے لئے ترک پارلیمان کا دورہ بھی کریں گے۔ 

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...