جوڈیشل کمشن کا اجلاس: جسٹس سجاد شاہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش

22 فروری 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس سپریم کورٹ کی زیرصدارت جوڈیشل کمشن کا اجلاس ہوا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کی گئی۔ جسٹس امیر علی شیخ کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقرر کرنے کی سفارش کی گئی۔ کمشن نے منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔