’’گورنر راج عدلیہ کا اختیار نہیں‘‘ ہائیکورٹ نے پنجاب میں نفاذ کی درخواست مسترد کردی

22 فروری 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گورنر راج نافذ کرنے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب صوبے میں دہشت گردی کنٹرول کرنے اور امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ سول اداروں کے درمیان رابطے کے فقدان اور تربیت نہ ہونے کے سبب پنجاب میں امن و امان کے مسائل سنگین صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گورنر راج کا نفاذ کرنا عدلیہ کا اختیار نہیں اس حوالے سے اسمبلی کا فورم موجود ہے۔