حافظ سعید نے نظربندی ہائیکورٹ میں چیلنج کردی، آج سماعت کا امکان

22 فروری 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنی نظربندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر رٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار ملک بھر میں اپنے اداروں کے ذریعے فلاحی سرگرمیاں چلا رہا ہے اور ایک پرامن شہری ہے۔ حکومت نے یہ اقدام بیرونی دبائو کے باعث کیا جس سے درخواست گزار کے آئینی، بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ان کو نظربند کئے جانے کے حکومتی فیصلے کو غیر آئینی، غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔ رٹ درخواست پر آج سماعت ہونے کا امکان ہے۔