پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری‘5ونگ طلب

22 فروری 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر) وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو پنجاب میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے اس بارے میں ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر رینجرز کے پانچ ونگ طلب کئے ہیں جن کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے ساتھ آپریشن کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کے مطابق رینجرز کو کیا اختیارات حاصل ہونگے اس بارے میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں طے کیا جائے گا۔ تاہم جنوبی پنجاب میں پہلے فیز میں آپریشن کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔